Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اوسط اور بڑی کاروں پر جی ایس ٹی سیس میں اضافہ کا اعلامیہ جاری

اوسط اور بڑی کاروں پر جی ایس ٹی سیس میں اضافہ کا اعلامیہ جاری

نئی دہلی ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اوسط جسامت اور بڑی جسامت والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایس یو وی کاروں پر جی ایس ٹی سیس میں 7 فیصد تک اضافہ کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس ضمن میں جی ایس ٹی کونسل نے 9 ستمبر کو فیصلہ کیا تھا کہ اوسط جسامت کی کاروں پر 2فیصد ، بڑی کاروں کے معاملے میں 5 فیصد اور ایس یو وی گاڑیوں کے لئے 7فیصد کا اضافہ کیا جائے گا ۔ وزارت فینانس نے گزشتہ شب اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسے نافذالعمل کردیا ہے ، چنانچہ اب اوسط جسامت والی کاروں پر قابل اطلاق جی ایس ٹی شرح 45 فیصد اور بڑی کاروں کیلئے 48 فیصد رہے گی ۔ اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکلس (SUVs) پر 50 فیصد جی ایس ٹی شرح عائد کی جائے گی ۔ ان گاڑیوں میں 4,000mm لمبائی سے تجاوز کرنے والی ایس یو وی کاریں شامل ہیں۔ یکم جولائی کو گڈس اینڈ سرویسیس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) متعارف کرائے جانے کے بعد متعین ٹیکس شرحوں کے زیراثر کار کی قیمتوں میں تین لاکھ روپئے تک گراوٹ آئی تھی ۔ چنانچہ اس تفاوت کو دور کرنے کیلئے کونسل نے سیس میں اضافہ کردینے کا فیصلہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT