Monday , April 23 2018
Home / دنیا / اوسط شدت کے زلزلے سے بیجنگ دہل گیا

اوسط شدت کے زلزلے سے بیجنگ دہل گیا

بیجنگ ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) آج بیجنگ اور اس کے مضافاتی علاقے 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکہ سے دہل گئے ۔ فلک بوس عمارتیں ہلنے لگیں اور عوام فرار ہوکر شاہراہوں پر جمع ہوگئے ۔ فوری طورپر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہوئی ۔ یہ زلزلے کا جھٹکہ یونگ پینگ صوبہ کے شہر لانگ میں محسوس کیا گیا جو شمالی چین میں واقع ہے ۔ 6:21 بجے شام (مقامی وقت ) یہ جھٹکہ محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبداء تقریباً 20کیلومیٹر کی گہرائی میں تھا ۔ سرکاری خبررساں ادارہ ژنہوا کی اطلاع کے بموجب فوری طورپر زلزلے میں چین کے سماجی ذرائع ابلاغ کی توجہہ اپنی طرف کھینچ لی۔ حالانکہ عوام نے اقل ترین نقصان ہونے کا خیال ظاہر کیاہے ۔ جاریہ سال 16 فبروری کو چین کے نئے سال کا تہوار مقرر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT