Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اوسط شدت کے زلزلے کا اروناچل پردیش میں جھٹکہ

اوسط شدت کے زلزلے کا اروناچل پردیش میں جھٹکہ

نئی دہلی 7  جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اوسط شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی آج اروناچل پردیش میں محسوس کیا گیا۔ 4 دن قبل ایک طاقتور زلزلے سے شمالی مشرقی ہند کی ریاست منی پور دہل کر رہ گئی تھی۔ ارضیاتی علوم کی وزارت کے بموجب اروناچل پردیش کے ضلع کرنگ کومے میں 7.12 بجے شام زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کا مبداء 23 کیلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ سائنسدانوں نے آج کے زلزلے کو سابقہ زلزلے کا تسلسل تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہاکہ مابعد زلزلہ جھٹکے پہلے جھٹکے کے فوری بعد یا زیادہ سے زیادہ ایک یا دو دن کے فرق سے محسوس کئے جاتے ہیں۔آج کے زلزلے کا منی پور کے زلزلے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT