Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / اوسلو میئر کے عہدہ کیلئے مسلم امیدوار مضبوط دعویدار

اوسلو میئر کے عہدہ کیلئے مسلم امیدوار مضبوط دعویدار

اوسلو ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم ماہر ماحولیات کو اوسلو کا میئر بنایا جاسکتا ہے کیونکہ جس پارٹی سے ان کی وابستگی ہے وہ مقامی انتخابات میں بادشاہ گر کا موقف حاصل کرچکی ہے۔ کل منعقد کئے گئے اوسلو سٹی کونسل انتخابات میں گرین پارٹی MDG کو پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی اور اب پارٹی کا یہ ادعا ہے کہ وہ اپنے امیدوار شعیب سلطان کو اوسلو شہر کے میئر کے عہدہ پر فائز دیکھنا چاہتی ہے جس کے لئے دیگر پارٹیوں سے مذاکرات کی جائیں گی۔ دریں اثناء ایم ڈی جی پارٹی قائد راسموس ہانس نے این آر کے ریڈیو کو بتایا کہ مسٹر شعیب سلطان عوام کی نمائندگی کرنے والے ایک بہترین میئر ثابت ہوں گے۔ دیگر پارٹیوں کے ساتھ جس پیاکیج پر بات چیت کی جائے گی اس میں میئرکا عہدہ بھی شامل ہے۔ 41 سالہ شعیب سلطان اسلامک کونسل کے سابق سکریٹری ہیں جو ناروے میں مسلمانوں کی نمائندہ کونسل ہے۔ انہوں نے پاکستان سے ناروے کو اس وقت ہجرت کی تھی جب ان کی عمر صرف ایک سال تھی۔

 

اقوام متحدہ کے نیوکلیئر سربراہ کا دورہ ایران
تہران ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ سربراہ جلد ہی ایران کا دورہ کریں گے تاکہ ایران کے نیوکلیئر تنصیبات کے مشاہدہ کے موضوع پر مزید بات چیت کی جاسکے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے یہ اطلاع دی جس کے مطابق یوکیا امانو آئندہ تین تا چار دنوں کے دوران ایران کا دورہ کریں گے۔ آئی اے ای اے سے تعلق رکھن والے 12 انسپکٹرس کی ایک ٹیم بھی آج ایران پہنچنے والی ہے۔ یاد رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جاریہ سال جولائی میں ایک تاریخی معاہدہ ہوا ہے جس کی رو سے ایران کو اپنا نیوکلیئر پروگرام ترک کرنا ہے اور اس کے عوض ایران پر عائد بین الاقوامی تحدیدات ختم کردی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT