Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / اوسلو میں امام پر کلہاڑی سے حملہ ، شدید زخمی

اوسلو میں امام پر کلہاڑی سے حملہ ، شدید زخمی

اوسلو۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوسلو کی جامع مسجد کے امام پر کلہاڑی سے حملے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ حملہ آور نقاب پوش تھا اور مبینہ طور پر اس نے پیچھے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قلب میں ایک چھوٹی کلہاڑی سے ان پر حملہ کیا تھا۔ امام علی شاہ جماعت اہل سنت کی مرکزی تنظیم سے و

اوسلو۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) اوسلو کی جامع مسجد کے امام پر کلہاڑی سے حملے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ حملہ آور نقاب پوش تھا اور مبینہ طور پر اس نے پیچھے سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قلب میں ایک چھوٹی کلہاڑی سے ان پر حملہ کیا تھا۔ امام علی شاہ جماعت اہل سنت کی مرکزی تنظیم سے وابستہ تھے اور کل رات دیر گئے مسجد سے گھر واپس جارہے تھے جبکہ ان پر حملہ کیا گیا۔ ناروے کے ایک روزنامہ کے بموجب عالم دین کا چہرہ اور بازو شدید زخمی ہیں، تاہم آپریشن کے بعد ان کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس کے بموجب حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

سری لنکا میں فسادات میں شدت
کولمبو۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا نے آج بدھ مت کے پیروؤں اور مسلمانوں کے درمیان نئے علاقوں میں رات بھر جھڑپوں کے پیش نظر فسادات پر قابو پانے کیلئے فوج تعینات کردی ہے۔ کل رات کی جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور کئی مکانات اور دکانات تباہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT