Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ: پاکستان کو 15گولڈ میڈل

اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ: پاکستان کو 15گولڈ میڈل

سنگاپور 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں سیبل سہیل نے بھی کلین سوئپ کر دیا۔ سیبل سہیل نے 47 کلو گرام کیٹگری میں چاروں میڈلز جیت لیے اس طرح پاکستان کے گولڈ میڈل کی تعداد 15 ہو گئی۔سنگاپور میں جاری اوشنیا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی لڑکیوں نے کمال کر دیا۔سنیہا غفور اور ٹوئنکل سہیل نے ایک روز پہلے اپنی اپنی ویٹ کٹگری میں کلین سویپ کیا چار، چار گولڈ میڈلز جیتے۔آج سیبل سہیل نے بھی سبز پرچم بلند کیا اور انہوں نے 47 کلوگرام کیٹگری کے بینچ پریس ، ڈیڈ لفٹ۔ اسکاٹ اور ٹوٹل چاروں ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔یعنی پاکستان کی تینوں خواتین پاور لفٹرز نے مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈلز حاصل کر لئے جبکہ مردوں کے مقابلوں میں محمود ہیرا ، ندیم ہاشمی اور محمد احمد خان نے بھی اپنی اپنی کلاس میں گولڈ میڈلز جیتے۔

TOPPOPULARRECENT