Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اوقافی املاک کی بازیابی اور تعلیمی اداروں میں انسداد دھاندلیوں پر آج نشست

اوقافی املاک کی بازیابی اور تعلیمی اداروں میں انسداد دھاندلیوں پر آج نشست

حیدرآباد 24 جنوری (راست)صوفی اکیڈیمی اور پیرانٹس اسو سی ایشن آف مدینہ پبلک اسکول کے زیر اہتمام اوقافی املاک کی باز یابی اور تعلیمی اداروں میں جاری دھاندلیوں کے انسداد عنوان پر ایک نشست زیر نگرانی مولانا سید طارق قادری جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی و صدر ایچ اے ایس انڈیا 25 جنوری کو 3 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر مقرر ہے ۔ افتتاحی کلمات جنا

حیدرآباد 24 جنوری (راست)صوفی اکیڈیمی اور پیرانٹس اسو سی ایشن آف مدینہ پبلک اسکول کے زیر اہتمام اوقافی املاک کی باز یابی اور تعلیمی اداروں میں جاری دھاندلیوں کے انسداد عنوان پر ایک نشست زیر نگرانی مولانا سید طارق قادری جنرل سکریٹری صوفی اکیڈیمی و صدر ایچ اے ایس انڈیا 25 جنوری کو 3 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر مقرر ہے ۔ افتتاحی کلمات جناب محمد علی رفعت آئی اے ایس ورکن اے پی پبلک سرویس کمیشن کے ہوں گے

جبکہ کلیدی خطبہ مولانا سید حامد حسین شطاری دیں گے ۔ مقررین میں مولانا مفتی محمد حسن الدین امیر شریعت جناب شفیق الزماں آئی اے ایس سابقہ اسپیشل چیف سکریٹری آندھرا پردیش ، جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن پارلیمنٹ ، مسٹر پی مدھو سابق رکن پارلیمان، میجر جی ایم قادری ،شریمتی ڈاکٹر جسیون جیرات، مسٹر ڈاکٹر پی ناگیشور راو ایم ایل سی ، جناب ایم اے باسط، جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان، مولانا خضر پاشاہ قادری ، جناب خالد رسول خان صدر کل ہند مسلم سنگھم ، جناب ثناء اللہ خان کنوینر ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی، مسلم فرنٹ جناب نعیم اللہ شریف اور دیگر دانشوران قوم بھی خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT