Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و آمدنی پر ریاستی سطح کی کانفرنس

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و آمدنی پر ریاستی سطح کی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : پروٹیکشن اینڈ ڈیولپمنٹ آف وقف پراپرٹیز کمیٹی ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام 15 اکٹوبر کو 10-30 بجے دن آئی بی اے گارڈن کشمیر گڈہ کریم نگر میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ و ترقی اور انہیں فائدہ مند بنانے کے لیے ریاستی سطح کی عظیم الشان شعور بیداری ریاستی کانفرنس منعقد ہوگی ۔ صدارت جناب شیخ ابوبکر خالد بن شیخ صالح صدر کمیٹی کریں گے ۔ مدعو مہمان کرام میں جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب شفیق الزماں موظف آئی اے ایس آفیسر ، جناب ملک معتصم خاں رکن تلنگانہ وقف بورڈ ، مولانا ولی اللہ قاسمی صدر جمعیتہ علماء نظام آباد ، جناب میجر قادری ، جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی کے علاوہ ماہرین وقف بھی مخاطب کریں گے ۔ مسرس ظہور خالد ، محمد نواب ، اختر علی ، مفتی یونس القاسمی ، خیر الدین ، احمد منقبت شاہ خان ، احمد عبدالنعیم ، وسیم الدین ، محمد عبدالمتین اور مفتی غیاث محی الدین نے عامتہ المسلمین سے کانفرنس میں شرکت اور کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT