Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / اولاد سے محروم خاتون کی خودکشی

اولاد سے محروم خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 17 سالہ ساوتری جو توکو گوڑہ علاقہ کے ساکن سوامی کی بیوی تھی ۔ دیڑھ سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اس خاتون کو اولاد نہ ہونے سے ہراسانی کا سامنا تھا اور رنگ اور روپ کی بنیاد پر بھی اس کی دل شکنی کی جاتی تھی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT