Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / اولاد نہ ہونے اور شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ دو خواتین کی خودکشی

اولاد نہ ہونے اور شوہر کی ہراسانی سے دلبرداشتہ دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک اور شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم اور یاچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آئے ۔رائے درگم پولیس کے مطابق 25 سالہ کومپلی شالینی جو گنڈی پیٹ علاقہ کے ساکن بنجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 9 مارچ کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس درائع کے مطابق شالیتی کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اس بات سے خاتون کافی پریشان تھی ۔ یاچارم پولیس کے مطابق 20 سالہ کرونا جو پیشہ سے ٹیچر تھی یاچارم تانڈہ کے ساکن شیکھر کی بیوی تھی ۔ تین ماہ سے میاں بیوی کے درمیا کافی جھگڑے چل رہے تھے ۔ اور 6 مارچ کے دن اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT