Wednesday , April 25 2018
Home / جرائم و حادثات / اولاد کی نافرمانی پر بیوہ ماں کی خود کشی

اولاد کی نافرمانی پر بیوہ ماں کی خود کشی

حیدرآباد ۔ /2 فبروری (سیاست نیوز) اولاد کی نافرمانی اور ضد سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی یہ واقعہ لنگر حوض پولیس حدد میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ نازنین بیگم جو مغل نگر رنگ روڈ علاقہ کے ساکن پیر محمد خاں کی بیوی شوہر کی موت کے بعد سے خاتون نے بچوں کے ہمراہ مغل نگر میں رہتی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق /28 جنوری کو اس خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس لنگر حوض کے ذرائع نے کہا کہ نازنین بیگم اس کے بچوں کے متعلق کافی فکر مند رہتی تھی ۔ اس خاتون کی اولاد کی فکر اس کی خودکشی کا سبب بن گئی ۔ لنگر حوض پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT