Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اولاد کے ساتھ شفقت اور محبت کا رویہ اختیار کرنے کا مشورہ

اولاد کے ساتھ شفقت اور محبت کا رویہ اختیار کرنے کا مشورہ

نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیہ وتی کی حیدرآباد آمد پر حکومت سے تہنیت کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کیلاش ستیہ وتی چلڈرنس فاونڈیشن ’ بھارت یاترا ‘ 21 ستمبر کو حیدرآباد پہنچی تو حکومت تلنگانہ کی جانب سے ایک خیر مقدمی تقریب رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں اسکولس و کالجس کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر جگدیشور سکریٹری ویمنس اینڈ چائیلڈ ویلفیر ، محترمہ وجیندرا ڈائرکٹر ویمنس اینڈ چائیلڈ ویلفیر اور محکمہ چائیلڈ اینڈ ویلفیر کے افراد اور طلبہ نے اس یاترا کا خیر مقدم کیا ۔ یاترا میں کیلاش ستیہ وتی کی شریک حیات محترمہ سمیدہ کیلاش بھی موجود تھیں ۔ گلدستہ و پھول پیش کئے ۔ یاترا میں موجود مرد و خواتین اور طلباء کا رویندرا بھارتی میں جانے سے قبل خانگی اسکولس کی طالبات بتکماں کھیلا ۔ نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیہ وتی نے کہا کہ تلنگانہ و آندھرا میں بھی جنسی ہراسانی میں اضافہ ہورہا ہے اس سے چھٹکارا دلوانے کے لیے اس یاترا کے ذریعہ شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جنسی ہراسانی میں ملوث افراد کے ساتھ انجانا روش اختیار نہ کرے بلکہ انہیں سخت سے سخت سزائیں دے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اولاد کو اپنا دوست سمجھیں ان سے پیار ، محبت و شفقت کے ساتھ پیش آئیں تو وہ آپ کے ہمدم و ساتھی بن جائیں گے ۔ انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ والدین ہی اپنے بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا رویہ اختیار کررہے ہیں ۔ جس کی داستانوں کو سن کر سرشرم سے جھک جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا سے قبل کے ایس سی فاونڈیشن نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ والدین اور سماج میں شعور بیدار کرنے کے لیے مساجد ، گرجا گھر ، منادر ، اور عوامی مقامات پر شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا عہد لیا کہ جنسی ہراسانی کے خلاف اس جنگ میں تمام شامل ہوں ۔ جہاں جہاں ایسے معاملات ہورہے ہیں اس پر روک لگواتے ہوئے آواز کا اٹھانا انصاف کا تقاضہ ہے ۔ اس موقع پر جگدیشور سکریٹری ویمنس اینڈ چائیلڈ ویلفیر تلنگانہ اور محترمہ وجیندرا ڈائرکٹر چائیلڈ اینڈ ویلفیر نے حکومت کی جانب سے اس میدان میں جو مختلف امور انجام دئیے جارہے ہیں واقف کروایا ۔ اس موقع پر مدھو سدن راؤ لیگل اتھاریٹی سرویس سکریٹری ، جج ناگراج راؤ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ویلفیر اینڈ کا اسٹاف اور دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔
Synchrony Financial کے حیدرآباد سائٹ پر انویشن سنٹر کا آغاز
حیدرآباد ۔ 21 ستمبر (سیاست نیوز) سرکردہ کنزیومر فینانشیل سرویس کمپنی، Synchrony Financial کی جانب سے آج اس کے حیدرآباد سائٹ پر ایک انولیشن اسٹیشن کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ Synchrony فینانشیل نے ایمرجنگ ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کیلئے باصلاحیت، کراس۔ فنکشنل ٹیمس کو امپاور کرنے کیلئے اس کے انولیشن اسٹیشنس کو ڈیزائن کیا ہے۔ حیدرآباد میں یہ نیا انولیشن اسٹیشن تمام سرویسنگ چیانلس پر کسٹمرس اور اسوسی ایٹس کے تجربہ میں مسلسل اضافہ کرنے پر توجہ دے گا۔ اس کی جانب سے سینکرونی فینانشیل کسٹمر سرویس سنٹرس پر پرنس سرویسیس میں اختراع کیلئے ٹیکنالوجیز سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT