Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / اولا اور اوبیر سے آر ٹی سی کو شدید نقصان

اولا اور اوبیر سے آر ٹی سی کو شدید نقصان

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی بسوں کے لیے اولا اور اوبیر ٹیکسیوں سے کافی نقصان ہورہا ہے اور اب اگر ان بسوں کو میٹرو ریل کے ساتھ مربوط کردیا گیا تو آر ٹی سی کا نقصان مزید بڑھ جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار آر ٹی سی یونین کے قائدین بابو اور کے راجی نے یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کی خانگی بسوں کو اگر میٹرو ریل کے ساتھ جوڑا جائے گا تو محکمہ کو مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے جب کہ آر ٹی سی کی اپنی بسوں کو میٹرو ریل کے ساتھ مربوط کرنے کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوسکتے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے اس حقیقت کا بھی اعتراف کیا ہے کہ عوام کی جانب سے خانگی گاڑیوں کی جانب کشش بڑھ چکی ہے کیوں کہ یہ گھر کے دروازے تک رسائی حاصل کرلیتی ہیں ۔ علاوہ ازیں خانگی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے خانگی شعبہ ترقی کررہا ہے جب کہ میٹرو ریل سے خانگی گاڑیوں کو مربوط کرنے سے آر ٹی سی کو اور بھی نقصان ہوگا اور انہوں نے میٹرو ریل کی جانب سے خانگی گاڑیوں کے لیے بھی مشترکہ کارڈ کی سختی سے مخالفت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT