Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اولا کیب کی خدمات میٹرو ریل کی’ ٹی سواری‘ سے مربوط

اولا کیب کی خدمات میٹرو ریل کی’ ٹی سواری‘ سے مربوط

حیدرآباد۔/13ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) ٹیکسی کیب ادارہ اولا نے آج کہا کہ وہ لارسن اینڈ ٹوبرو ( ایل اینڈ ٹی ) میٹرو ریل حیدرآباد لمیٹیڈ کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے تاکہ بشمول اولا منی اور دیگر اولا خدمات کو ’’ ٹی سواری ‘‘ سے مربوط کیا جاسکے۔ اس ادارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سمجھوتہ کے تحت ایل اینڈ ٹی کی حیدرآباد میٹرو ریل مسافرین کو اپنے میٹرو اسمارٹ کارڈس کو اولا منی ایپ سے راست ری چارج کرنے کی سہولت حاصل رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافرین کو ’’ ٹی سواری ایپ ‘‘ پر بھی اپنے اولا منی ویلٹ سے رقم ادا کرنے کی سہولت رہے گی۔ علاوہ ازیں اس کے استعمال کنندگان اپنے ٹی سواری ایپ سے براہِ راست اولا کیب یا آٹو رکشاکی بکنگ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT