Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپکس میں بہترین مظاہرہ متوقع : ثانیہ

اولمپکس میں بہترین مظاہرہ متوقع : ثانیہ

حیدرآباد ۔ 22 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ ریو کھیلوں میں حصہ لینے کی بے چینی کے ساتھ منتظر ہیں اور توقع ظاہر کی کہ دیگر اتھلیٹس کے ساتھ وہ بھی بہترین مظاہرہ کریں گی ۔ ثانیہ مرزا نے آج یہاں منعقدہ فیشن شو کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں کل کنیڈا روانہ ہورہی ہوں جہاں سے ریو کو روانگی ہوگی ۔ میں بہترین مظاہرہ کی متمنی ہوں ۔ (ریو کیلئے )روانہ ہونے والا ہمارا سب سے بڑا جتھہ ہے اور ہم بہترین مقابلوں کے لئے بے چینی کے ساتھ منتظر ہیں ۔ توقع ہے کہ ہم اچھا مظاہرہ کرسکیں گے‘‘ ۔ اولمپکس ویمنس ڈبلس میں ثانیہ مرزا اپنی ہم وطن پرارتھنا تھومبارے اور مکسڈ ڈبلز میں روہن بوپنا کے ساتھ حصہ لیں گی ۔ قبل ازیں ثانیہ مرزا نے فیشن شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(فیش اور لباس کے استعمال میں ) آرام کو میں ہمیشہ زیادہ اہمیت دیاکرتی ہوں ۔ میں ہمیشہ کہتی بھی رہی ہوں لیکن پوری ایمانداری کے ساتھ میں کہنا چاہتی ہوں کہ فیش کے بارے میں کچھ نہیں جانتی ۔ میرے پاس کئی عظیم اسٹائلیٹس ہیں اور خود میری بہن بھی کافی مدد کیا کرتی ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT