Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / اولمپکس 2016ء کی تیاریاں مکمل تمغوں کی رونمائی

اولمپکس 2016ء کی تیاریاں مکمل تمغوں کی رونمائی

برازیلیا ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل میں اولمپکس 2016ء کی تیاریاں اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گئیں جبکہ انٹرنیشنل اولمپکس کونسل نے ایونٹ کیلئے میڈلز کی رونمائی کردی ہے۔ 5 تا 21 اگسٹ میں مقررہ ایونٹ کیلئے ریو ڈی جنیرو میں برازیل اولمپکس کمیٹی اور آئی او سی کی جانب سے ایونٹ کیلئے گولڈ ، سلور اور برونز میڈل کا اجرا کیا گیا۔ میڈلز کے ڈیزائن میں اولمپکس ہیروز کو خراج پیش کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برازیل میں تمام انتظامات کو نقص سے پاک بنایا جا رہاہے۔ اولمپکس کی افتتاحی تقریب 5 اگست کو برازیل میں ہو گی۔

TOPPOPULARRECENT