Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اولمپک بیاڈمنٹن کھلاڑی سندھو کو حکومت اے پی سے 3 کروڑ کا انعام

اولمپک بیاڈمنٹن کھلاڑی سندھو کو حکومت اے پی سے 3 کروڑ کا انعام

گروپ I سرویس کی ملازمت، رہائش کیلئے ہزار گز زمین اور دیگر کئی ترغیبات، کابینہ میں فیصلہ
حیدرآباد ۔20  اگست (سیاست نیوز) آندھراپردیش کابینہ میں ریو اولمپک مقابلوں کے دوران بیڈمنٹن کھیل میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تلگو ریاست کی بیڈمینٹن کھلاڑی پی وی سندھو کے شاندار مظاہرہ پر مسرت کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا اور سلور میڈل جیتنے والی پی وی سندھو کو کئی ایک ترغیبات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں پی وی سندھو کو حکومت آندھراپردیش کی جانب سے 3 کروڑ روپئے نقد عطا کرنے کے ساتھ ساتھ گروپ I سرویس کے عہدے پر ملازمت فراہم کرنے کے علاوہ ریاست آندھراپردیش کی راجدھانی امراوتی میں رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے 1000 مربع گز اراضی امکنہ پلاٹ فراہم کیا جائے گا اور پی وی سندھو کے کوچ گوپی چند کو 50 لاکھ روپئے نقد انعام دینے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر ریاست آندھراپردیش میں گوپی چند اکیڈیمی کا قیام عمل میں لائے جانے پر اراضی فراہم کرنے کا بھی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ پی وی سندھو کی ریو اولمپک سے واپسی کے فوری بعد حکومت آندھراپردیش کی جانب سے وجئے واڑہ میں بڑے پیمانے پر تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اس موقع پر ہی پی وی سندھو کو 3 کروڑ روپئے کا نذرانہ پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اسی دوران مزید بتایا گیا کہ آندھراپردیش کابینہ نے ریو اولمپک میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والی ہریانہ کی ریسلر ساکشی ملک کو بھی بطور نذرانہ 50 لاکھ روپئے دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT