Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک خیرسگالی سفیروں میں اے آر رحمن شامل

اولمپک خیرسگالی سفیروں میں اے آر رحمن شامل

نئی دہلی ، 12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمن نے آج انڈین اولمپک جتھے کے خیرسگالی سفیر بننے سے اتفاق کرلیا، اور کرکٹ لجنڈ سچن تنڈولکر، اسٹار شوٹر ابھینو بندرا اور بالی ووڈ ہیرو سلمان خان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ سچن، سلمان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ بندرا پہلے ہی اس رول کو قبول کرچکے ہیں جس کی پیشکش انڈین اولمپک اسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی۔ آئی او اے نے کہا کہ اسے رحمن کی طرف سے باضابطہ تحریری توثیق بھی وصول ہوچکی ہے۔ آئی او اے کے بیان میں رحمن نے کہا: ’’یہ بلاشبہ اعزاز ہے اور اگسٹ 2016ء کیلئے ہندوستانی جتھے کا خیرسگالی سفیر بننا میرے لئے باعث ِمسرت ہے۔‘‘ آئی او اے سکریٹری جنرل راجیو مہتا نے رحمن کا خیرمقدم کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT