Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک ریلی سے فراری پر تیندوے کوگولی مار دی گئی

اولمپک ریلی سے فراری پر تیندوے کوگولی مار دی گئی

ریو ڈی جنیرو ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کی فوج کا کہنا ہے کہ میناس شہر کے ایک چڑیا گھر سے اولمپک ٹارچ ریلی میں شرکت کیلئے لائی گئی مادہ تیندوا کو تھوڑی ہی دیر بعد گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مادہ تیندوا دوشنبہ کی تقریب کے بعد فرار ہوگئی تھی جس کے بعد اس نے ایک فوجی پر حملہ کر دیا۔ جب بے ہوش کرنے والے چار تیر مادہ تیندوے کو روکنے میں ناکام ہو گئے تو ایک فوجی نے اسے پستول سے گولی مار دی۔ ریو اولمپکس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اولمپک ٹارچ ریلی میں جنگلی جانور کو استعمال کرنا غلطی ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT