Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک ٹسٹ ایونٹ : دیپکا، چمپیا کی پیشرفت

اولمپک ٹسٹ ایونٹ : دیپکا، چمپیا کی پیشرفت

ریو ڈی جنیرو ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) دیپکا کماری اور منگل سنگھ چمپیا یہاں ریو اولمپک ٹسٹ ایونٹ کیلئے منعقدہ انٹرنیشنل آرچری چیلنج میں انفرادی ریکرو پری کوارٹر فائنلس کیلئے کوالیفائی ہوگئے ہیں۔ سابق عالمی نمبر ایک دیپکا جن کا کوالیفائنگ راؤنڈ میں ناقص 14 واں مقام رہا تھا، برطانیہ اور اسپین کی حریفوں کو شکست دے کر آخری 16 میں داخل ہوگئیں۔ چمپیا بھی آخری 16 تک پہنچ گئے، جس کیلئے انھیں مقامی چیلنجر اور اٹلی کے حریفوں کے مقابل کافی محنت سے جیت حاصل کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT