Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپک کا جھنڈا ٹوکیو پہونچ گیا

اولمپک کا جھنڈا ٹوکیو پہونچ گیا

ٹوکیو ۔ 24اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اولمپک کا جھنڈہ آج ریو سے طیارے کے ذریعہ ٹوکیو پہونچ گیا کیونکہ جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 2020 ء کے اولمپکس کا میزبان ہے ۔ برازیل سے طیارے میں اولمپکس کا جھنڈا جب یہاں شہر کے ہینڈا ایرپورٹ پر پہونچا تو ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوائیکی نے وصول کیا ۔ اس موقع پر ٹوکیو کی گورنر نے کہاکہ وہ خود پر ایک بھاری ذمہ داری محسوس کرتی ہیں کیونکہ ان کا شہر آئندہ اولمپکس کا میزبان ہے ۔ عوام سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ وہ کافی خوشی محسوس کررہی ہیں ، کیوں کہ تقریباً 50 برس بعد اولمپک کا جھنڈا دوبارہ اس شہر میں آیا ہے ۔ ٹوکیو آخری مرتبہ 1964 ء میں سمر اولمپکس کی میزبانی کی تھی ۔ گورنر نے ان عزائم کا بھی اظہار کیا کہ ان کا شہر آئندہ اولمپکس کے انعقاد میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا اور اسے ایک یادگار اور پرامن اولمپکس بنائے گا ۔ یاد رہے ریو اولمپکس کے آغاز سے قبل کئی تنازعات ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT