Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / اولمپین ساکشی کی نیشنل چمپئن شپ میں شرکت

اولمپین ساکشی کی نیشنل چمپئن شپ میں شرکت

نئی دہلی، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس میں برونز میڈل جیتنے والی پہلوان ساکشی ملک اتر پردیش کے گونڈا میں 23 سے 25 اکٹوبر تک منعقد ہونے والی 61 ویں سینئر فری اسٹائل گریکو رومن اور 19 ویں ویمنس نیشنل ریسلنگ چمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔ برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوئے اولمپک کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والی ساکشی ریلوے کی جانب سے 58 کلوگرام وزن کی کلاس میں اپنا چیلنج پیش کریں گی۔ساکشی کا ریو گیمز کے بعد یہ پہلا ٹورنمنٹ ہے ۔انہوں نے حال ہی میں پہلوان ستیہ ورت کادیان سے منگنی کی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ستیہ ورت بھی متذکرہ ٹورنمنٹ میں اپنا چیلنج پیش کریں گے ۔

پی ایس ایل: ڈارن سامی پشاور زلمی کے کپتان مقرر
دبئی ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کھیلنے والی ٹیم پشاور زلمی نے شاہد آفریدی کی جگہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈارن سامی کو کپتان مقرر کیا ہے۔ پشاور نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمن یونس خان کو ٹیم کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپتے ہوئے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی مقرر کیا ہے۔ اس بات کا اعلان خود آفریدی نے دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران کیا۔ آفریدی نے اس موقع پر یونس خان اور سامی کو اسٹیج پر مدعو کیا اور سابق ویسٹ انڈیز کیپٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کرکٹ بورڈ نے آپ کی عزت نہیں کی لیکن ہمیں پتہ ہے کہ عزت کیسے کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ڈارن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے اس سال انڈیا میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT