Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / اولمپین سندھو سے اب زیادہ توقعات رہیں گی

اولمپین سندھو سے اب زیادہ توقعات رہیں گی

ریو گیمز کی سلور میڈلسٹ کی تہنیتی تقاریب کے بعد آج بیڈمنٹن ایکشن میں واپسی
اودھنیسو (ڈنمارک) ، 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو اس ہفتے انٹرنیشنل سرکٹ پر جب واپسی کریں گی تو اُن سے سب کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی۔ وہ ڈنمارک اوپن سوپر سیریز پریمیر بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں جو کل یہاں شروع ہورہا ہے، ہندوستانی مہم کی قیادت کررہی ہیں۔ ریو ڈی جنیرو میں شاندار مظاہرے کے بعد سندھو کو وطن واپسی پر گزشتہ دیڑھ ماہ مختلف نوعیت کے تہنیتی پروگراموں نے مصروف رکھا۔ وہ سلور میڈل جیتنے والی اولین انڈین بیڈمنٹن کھلاڑی بنی ہیں اور اُن کے پرستار یہاں اس ہفتے جب وہ مسابقت کریں گی، تو اولمپیائی کامیابی جیسی کارکردگی دیکھنا چاہیں گے۔ چھٹی سیڈ انڈین اسٹار چہارشنبہ کو چین کی ہی بینگ جیاؤ کے خلاف اپنی مہم شروع کریں گی۔ سندھو کو قرعہ اندازی کے نتیجے میں دوسرے نصف میں جگہ ملی جہاں انھیں سکنڈ سیڈ تھائی لینڈ کی راشانوک اِنتانن، کوریائی چوتھی سیڈ سونگ جی ہیون اور پانچویں سیڈ چائنیز تائپی کی تائی زو یینگ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چونکہ سائنا نہوال گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہوئی ہیں، جس سے اُن کی اولمپیائی مہم بگڑ گئی، تمام نظریں سندھو ٹکی ہوں گی اور انڈین اسٹار کو ایسی توقعات کا بخوبی اندازہ ہے۔ سندھو جن کا بینگ جیاؤ کے خلاف باہمی ریکارڈ 1-3 ہے، اُن کا کہنا ہے: ’’اولمپکس سے مجھے بہت اعتماد حاصل ہوا ہے اور اسی اعتماد کے ساتھ مجھے امید ہے میں مزید آگے بڑھوں گی۔ اب سے ذمہ داریاں تو بڑھتی ہی جائیں گی۔ بس اتنا کرنا ہے کہ مجھے زیادہ دباؤ میں نہیں آتے ہوئے میرا فطری کھیل کھیلنا چاہئے۔ میں بس (بیڈمنٹن) کورٹ میں جاکر اپنا 100 فی صدی مظاہرہ پیش کرنا چاہتی ہوں۔‘‘ انڈیا کی طرف سے مینس سیکشن میں بھی نمائندگی رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT