Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اولڈ سٹی تلگو دیشم آفس پر پرچم کشائی کا انعقاد

اولڈ سٹی تلگو دیشم آفس پر پرچم کشائی کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : اولڈ سٹی تلگو دیشم پارٹی آفس کوٹلہ عالیجاہ میں یوم آزادی کے موقع پر جناب علی بن ابراہیم مسقطی نائب صدر ٹی ڈی پی گریٹر حیدرآباد نے پرچم لہرایا بعد ازاں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ اس ملک کی آزادی کے لیے مسلمانوں نے اپنے جانوں اور مالوں کی قربانی دیتے ہوئے ایک ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا ہے ۔ جناب علی مسقطی نے اسبات کا ادعا کیا کہ مسلمانوں کی ترقی و فروغ کے بغیر ملک کی ترقی دشوار ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔ بعد ازاں علی مسقطی نے سنتوش نگر ، پرانا پل کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر قائدین ٹی ڈی پی ڈاکٹر بھرت پرکاش ، زبیر عمودی ، محمد عمر خاں ، محمد عتیق ، سید لئیق ، جوگیندر سنگھ ، پون کمار اگروال ، پی سریکانت ، محمد حفیظ ، شاکر ، معراج ، مکریادو اور دوسرے موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT