Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے چیف منسٹر کے سی آر کا عہد، حکومت کے ترقیاتی اقدامات

اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی بنانے چیف منسٹر کے سی آر کا عہد، حکومت کے ترقیاتی اقدامات

برقی و آبرسانی کے 618 کروڑ روپئے بلز کی معافی، بنڈلہ گوڑہ میں آر ٹی اے دفتر کا افتتاح، مسرز محمود علی، کے ٹی آر ، نرسمہا ریڈی اور مہندر ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔15ڈسمبر(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ پرانے شہر کی ترقی کے لئے سنجیدگی کیساتھ کام کررہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی نگرانی میںحکومت تلنگانہ اولڈ سٹی کو گولڈ سٹی میںتبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اسے سلسلہ کی کڑی کے طور پر پرانے شہر میں بھی ڈبل بیڈورمس امکنہ اسکیم‘ کے علاوہ سرکاری دفاتر کے قیام کا سلسلہ شروع کیا گیا او رآنے والے دنوں میںبھی حکومت تلنگانہ پرانے شہر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے پرانے شہر حیدرآباد کے ماضی کے موقف کو بحال کرنے کاکام کریگی ۔ ریاستی وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما رائو نے دفتر ریجنل ٹرانسپورٹ آفس ساوتھ زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی کے علاوہ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی‘ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ایم مہیند ریڈی‘ ریاستی وزیر آبکاری اور اسپورٹس پدما رائو گوڑ اور پرنسپل سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ روڈس اینڈ بلڈنگس سنیل شرما‘ ٹرانسپورٹ کمشنر سندیب کمار سلطانیہ آئی اے ایس ‘ جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر حیدرآباد ٹی راگھو ناتھ ‘ آرٹی او ساوتھ زون شریمتی جی لکشمی موٹر وہیکل انسپکٹر ساوتھ زون ٹھاکر مہیندر سنگھ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بنڈلہ گوڑہ کی وسیع وعریض سرکاری اراضی پر قائم کردہ اس آرٹی او آفس کی افتتاحی تقریب سے سلسلہ خطاب کو جار ی رکھتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی راما رائو نے کہاکہ سابق کی حکومتوں نے پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کیا اور حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام تک پہنچانے میںکوئی موثر اقدامات نہیںکئے۔ کے ٹی آر نے نئے شہر کی طرز پر پرانے شہر کی ترقی کیلئے بھی حکومت تلنگانہ کو سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر میں واٹرریزوائر کی تنصیب کے ساتھ بلاوقفہ برقی سربراہی کے لئے پرانے شہر میں132کے وی کا ایک سب اسٹیشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تاکہ پرانے شہر کی عوام کی برقی کٹوتی اور کم وولٹیج کی شکایت کو دور کیا جاسکے۔کے ٹی راما رائو نے حکومت تلنگانہ کی کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیم کے علاوہ آسر ا پنشن اسکیم کا بھی اس موقع پر تذکرہ کرتے ہوئے بتایاکہ موجودہ حکومت عوام کی ہے بالخصوص معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی تلنگانہ ریاست میںحکومت ہے ۔ نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے کہاکہ مذہب اسلام میں پانی پلانے کی افضلیت ہے اورچیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے تلنگانہ ریاست کی عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کاکام ریاستی وزیرکے ٹی راما رائو کو تفویض کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ واٹرگریڈ پروگرام کے تحت حکومت تلنگانہ ایک لاکھ 80ہزار کیلو میٹرطویل پانی کی پائپ لائن نصب کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے کونے کونے میںپینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کا قیام ہی تلنگانہ کی عوام کو ان کا حق دلانا ہے۔انہوں نے کہاکہ آندھرائی حکمرانوں کے دور حکومت میں بھی ہم نے تلنگانہ کے ساتھ آواز اٹھائی اب تو ریاست بھی علیحدہ ہوگئی اور نئی ریاست میںتلنگانہ عوام کی حکومت قائم ہوئی۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ گریٹر حیدرآباد میں چھ سو اٹھارہ کروڑ روپئے کے برقی اور آبرسانی بلس کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے ایک عظیم کارنامہ کیا ہے جس کا مقصد غریب عوام کو راحت پہنچانے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ریاستی وزیر داخلہ نے کہاکہ شہر حیدرآباد نظام ہفتم کی یادگار ہے اس کی حفاظت تلنگانہ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت تلنگانہ پرانے شہر حیدرآبادکے ماضی کے موقف کو بحال کرنے میں سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔نرسمہا ریڈی نے حکومت کی جانب سے عوامی فلاح وبہبود میںاٹھائے جارہے اقدامات سے استفادہ کرنے کی بھی عوام سے اپیل کی۔ وزیرٹرانسپورٹ مہیندر یڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساوتھ زون آرٹی او دفتر میں پندرہ سے زائد سرویس آن لائن کردئے گئے ہیں جس کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے بھی لرننگ لائسنس او ردیگرسروسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے آن لائن سروسیس کا پرانے شہر کے سنٹرسے آغاز کیا ہے اور یہ سروسیس پوری ریاست میںدستیاب رہیں گے۔ مہیندر ریڈی نے پرانے شہر میںعصری سہولتوں سے لیس پہلے آرٹی اے سنٹر کے قیام پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT