Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اولیاء اللہ سے وابستگی سے ایمان کو تقویت

اولیاء اللہ سے وابستگی سے ایمان کو تقویت

بجنا پلی میں جلسہ سے مولانا محسن پاشاہ قادری کا خطاب
ناگرکرنو ل 5 ؍فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  اولیاء اﷲسے وابستگی سے دل کی کیفیت بدل جاتی ہے،ایمان کو تقویت ملتی ہے اور دائمی طورپر راہ راست پر چلنا آسان ہوجاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانامحمدمحسن پاشاہ نقشبندی القادری کامل جامعہ نظامیہ و مولانا شفیق الرحمٰن نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ نے کیا۔ اہلسنت والجماعت بجناپلی کے زیر اہتمام مستقر بجناپلی کے مسجد نورانی میں شاندار پیمانے پر جلسہ فیضان اولیاء (گیارھویں شریف) کا انعقادعمل لایا گیا۔صدر جلسہ جناب شفیع الدین قادری امام وخطیب جامع مسجد و نائب قاضی بجنا پلی کی قرات کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا، جبکہ جناب محمد ابراھیم نقشبندی خطیب مسجد محمودیہ ،ناگرکرنول نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔جناب ڈاکٹر محمد حبیب علی،محمد عبدالسلیم، محمد عبدالغفار نے بارگاہ نبوتﷺ میں ہدیہ نعت پیش کی، اس موقع پر بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے  مولانامحمدمحسن پاشاہ نقشبندی القادری کامل جامعہ نظامیہ و مولانا شفیق الرحمٰن نقشبندی کامل جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے اولیاء اﷲکے فیوض وبرکات کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے پیران پیر حضرت سیدنا غوث آعظم دستگیر ؒکی حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرداراولیا ء حضرت محبوب سبحانی ؒ سے ایک مسلمان کو سچی عقیدت و محبت اپنے دل میں بسالینے ضرورت ہے۔انہوں نے کہا اولیا ء ﷲؒ کے آستانوں پر حاضری سے قلبی سکون میسر ہوتا ہے۔اس موقع پر جناب محمد امین الدین چشتی امام وخطیب مہادیون پیٹ،حکیم انیس احمد چشتی ، ڈاکٹر محمد حببیب علی قادری، محمد مقیم الدین قادری، محمد نصیر الدین چشتی، محمد قادر محی الدین چشتی کے علاوہ عامۃ المسلمین کی کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT