Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اولیاء کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین

اولیاء کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین

کریم نگر 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اس روئے زمین پر سب سے زیادہ مقرب بندے انبیاء ہوتے ہیں‘نبیوں میں سب سے مقرب ہمارے نبی محمدؐ ہیں ۔ اللہ اپنے بندوں میں سے اعلی صفاف نبیوں کو عطا فرماتے ہیں ۔ خوبیوں اور کمالات کا پیکر بے مثال ہیں نبی کریم ؐ حسن و جمال ‘ ۔۔۔۔ و کمال ‘احسان ہر اعتبار سے نبیؐ کی ذات محبت و عقیدت کا مرکز ہے ۔ نبیوں کے بع

کریم نگر 14 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اس روئے زمین پر سب سے زیادہ مقرب بندے انبیاء ہوتے ہیں‘نبیوں میں سب سے مقرب ہمارے نبی محمدؐ ہیں ۔ اللہ اپنے بندوں میں سے اعلی صفاف نبیوں کو عطا فرماتے ہیں ۔ خوبیوں اور کمالات کا پیکر بے مثال ہیں نبی کریم ؐ حسن و جمال ‘ ۔۔۔۔ و کمال ‘احسان ہر اعتبار سے نبیؐ کی ذات محبت و عقیدت کا مرکز ہے ۔ نبیوں کے بعد اس روئے زمین پر اللہ کے برگزیدہ بندے حضرات صحابہ کرام ہیں ۔ جن کی وجہ کمال یہ ہے کہ ان لوگوں نے اپنی آنکھوں سے نبیؐ کا دیدار کیا اور آپ ؐ کی مجلسوں سے بہرہ مند ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد خورشید انور گیاوی استاد و حدیث و فقہ دارالعلوم دیوبند نے کریم نگر ایس ‘بی ایس فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں منعقدہ جلسہ عظمت اولیاء میں کیا ۔ مفتی خورشید انور گیاوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اولیاء اللہ کی عظمت کو ماننا اور ان کی کرامتوں کو حق جاننا یہ ضروری ہے اولیاء کی عظمت کرنا ایمان کی علامت ہے ۔ دنیا میں جتنے اولیاء اللہ گذرے ہیں ۔ مجاہد ے اور قربانیوں کے ساتھ ان لوگوں نے خدا کا قرب پایا ہے ۔ سلطان المشائخ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے ایک ایک اجتماع میں ہزاروں لوگ مشرف بااسلام ہوئے ‘آپ کے چہرے کو دیکھ کر اسلام لے آتے۔ ولدیت کا راستہ صرف زبانی وعدوں اور طریقے کے مطابق چلتے ہیں ۔ جلسہ سے مفتی محمد اشرف عباس استاد دارالعلوم دیو بند نے بھی خطاب کیا اور زور دیا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ او رمحبت اولیاء اتباع سنت کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ صدر جلسہ مولانا برکت اللہ خان قاسمی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ولی وہ ہے جو تقوی والا ہے جن کیلئے اللہ نے دنیا اور آخرت میں سعادت کی بشارت دی ہے ۔ ولی کی ولدیت کیلئے سحر امت کا ظہور ضوری نہیں‘اللہ تعالی ان کی عظمتوں کو دکھانے کیلئے ان کے ہاتھ کرامتوں کو ظاہر کریت ہیں۔ اولیاء کی عظمت یہ ہے کہ ان کی زندگیوں کو اختیار کیا اور عملی زندگی میں سنتوں کو زندہ کیا جائے ۔ مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی نے جلسہ کی نگرانی کی ۔ مفتی محمد صادق حسین قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر مفتی محمد یونس القاسمی‘ مفتی محمد غیاث محی الدین ‘مولانا عمر فاروق قاسمی‘ مولانا خواجہ فرقان قاسمی ‘حافظ محمد وسیم الدین حافظ محمد صادق علی‘ حافظ محمد معظم حسین فیضئ ‘حافظ سید رضوان اور دیگر اراکین کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT