Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اومان میں فیملی ویزا کیلئے اقل ترین تنخواہ کی حد میں کمی

اومان میں فیملی ویزا کیلئے اقل ترین تنخواہ کی حد میں کمی

مسقط 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اومان کی حکومت نے تارکین وطن کو اپنے خاندان کو مملکت میں بلانے اقل ترین تنخواہوں کی شرط میں ترمیم کی ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے بموجب ترامیم کے بعد اومان میں جو تارکین وطن 300 اومانی ریال تنخواہ پاتے ہیں وہ بھی اپنی بیویوں کو یہاں بلا سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیملی ویزا کیلئے 600 اومانی ریال اقل ترین تنخواہ کی شرط تھی ۔ یہ اطلاع بھی ہے کہ شوری کونسل کے رکن سلطان بن مجید العبری نے ٹوئیٹ کیا کہ تارکین وطن کو فیملی ویزا کی سہولت کیلئے شرط میں ترمیم کی گئی ہے اور اقل ترین تنخواہ 600 اومانی ریال کی شرط کو گھٹاکر 300 اومانی ریال کرد یا گیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں العبری نے مزید کہا کہ شوری کونسل کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا اور رئیل اسٹیٹ ‘ انشورنس اور دوسرے شعبوں کو فائدہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT