Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / اوما بھارتی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ڈگ وجئے سنگھ کی درخواست مسترد

اوما بھارتی کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ڈگ وجئے سنگھ کی درخواست مسترد

بھوپال، 27 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) پینے کے پانی اور حفظان صحت کی مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی لیڈر اوما بھارتی کے خلاف ہتک عزت سے منسلک ایک معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ڈگ وجے سنگھ کی نظرثانیسے متعلق درخواست کو دارالحکومت بھوپال کی ایک عدالت نے مسترد کر دیا۔ بھارتی نے سال 2003 میں اسمبلی انتخابات کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران سنگھ پر سنگین الزاماتعائد کئے تھے ۔ ان الزامات کے بعد سنگھ نے سی جی ایم کورٹ میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس معالے میں سنگھ کی جانب سے پیش کئے گئے تمام گواہوں کے بیان درج ہونے کے بعد بھارتی کی جانب سے ان کی دفاع میں پیش ہونے والے گواہ کے طور پر نریندر برتھرے کے بیان درج کرائے گئے تھے ۔اس معاملے میں مسٹر سنگھ کے وکیل اجے گپتا نے 17 اگست 2017 کو عرضی پیش کرکے اس گواہ کو دوبارہ طلب کرکے پھر سے گواہی دلوانے کی اپیل کی تھی۔
سی جے ایم کورٹ ے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے گواہ کو دوبارہ گواہی کے لئے طلب کرنے سے انکار کر دیا۔ سی جے ایم کورٹ کے اس حکم کے خلاف مسٹر سنگھ کی جانب سے سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر کل سماعت کرتے ہوئے اے ڈي جے ایم سی اپادھیائے نے نچلی عدالت کے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے نظرثانی کی پٹیشن کو مسترد کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT