Thursday , December 13 2018

اوما بھارتی کے جذبہ خیر سگالی سے چیف منسٹر بہار متاثر

پٹنہ ۔ 2 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام سانجھی اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج ایک دوسرے کی ستائش اور تعریف کی۔ بہار میں سیلاب کے مسئلہ پر منعقدہ ایک اجلاس کے بعد اوما بھارتی نے کہا کہ مانجھی ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور غریبوں کے مسائل کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔ دراصل وہ غریبوں کے مسیحا ہیں۔ نیپال اور مدھیہ پردیش کی دریاؤں سے سیلاب کا پانی بہار میں داخل ہونے کے مسئلہ پر اوما بھارتی کے مثبت ردعمل پر جتن کمار مانجھی نے کہا کہ اس مسئلہ پر مرکزی وزیر کے موقف سے مطمئن ہیں۔ جنہوں نے اجلاس میں کہا تھا کہ اس مسئلہ کا حل پہلے ہی تلاش نہیں کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر کے اس جذبہ خیر سگالی پر اظہار تشکر کیا ۔ اس سلسلہ میں اوما بھارتی نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے واضح ہدایت دی ہے کہ مشرق کے راستہ میں سیاست کو حائل نہیں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT