Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اوما مادھو ریڈی بھی منحرف ؟

اوما مادھو ریڈی بھی منحرف ؟

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کی مشکلات کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں کیونکہ سابق وزیر اوما مادھو ریڈی کی بھی پارٹی سے علیحدگی کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کانگریس قائدین سے ربط میں ہیں۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد منعقدہ عام انتخابات میں تلگو دیشم سے 15 ارکان منتخب ہوئے جن میں 12 منحرف ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں، اب اسمبلی حلقہ بھونگیر کی نمائندگی کرنے والی سابق ریاستی وزیر اوما مادھو ریڈی بھی اس فہرست میں شامل ہوجائیں گی تاہم وہ ٹی آر ایس میں نہیں بلکہ کانگریس میں شمولیت کو ترجیح دے رہی ہیں۔ اوما مادھو ریڈی نے حالیہ عرصہ میں خود کو پارٹی سرگرمیوں سے الگ تھلگ رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT