Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / اومن چاندی آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی امور کے انچارج مقرر

اومن چاندی آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی امور کے انچارج مقرر

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کل ہند کانگریس کمیٹی نے مسٹر اومن چاندی کو آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی امور انچارج کی حیثیت سے مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کانگریس ہائی کمان کی ہدایت پر آج بحیثیت انچارج امور پردیش کانگریس کمیٹی آندھرا پردیش اپنی نئی ذمہ داریوں کا جائزہ لے لیا ۔ اس موقعہ پر سینئیر قائد کانگریس پارٹی نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے امور کی ذمہ داری ان کے لیے سوالیہ نشان ہیں اور صدر کل ہند کانگریس مسٹر راہول گاندھی نے ان پر جن توقعات کا اظہار کر کے ذمہ داری سونپی ہے ۔ ان توقعات کو پورا کرنے کی ممکنہ کوشش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش کے عوام کا کانگریس پارٹی کے ساتھ نہ صرف ہمیشہ بھر پور تعاون رہا ہے بلکہ ہمیشہ ساتھ بھی رہا ہے ۔ مسٹر اومن چاندی نے پر زور الفاظ میں کہا کہ وہ آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کے لیے ممکنہ اقدامات کریں گے ۔۔

اے پی میں این ٹی آر بھروسہ اسکیم کے تحت لاکھوں افراد کو پنشن کی منظوری
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے ریاست بھر میں ین ٹی آر بھروسہ اسکیم کے تحت مزید 3.25 لاکھ نئے پنشن منظور کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ اب تک ہی جنم بھومی پروگرام اور می سیوا کے ذریعہ وصول ہوئے درخواستوں کو آر ٹی جی ایس کے ذریعہ مکمل جانچ کر کے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی گئی ۔ اس طرح ریاست گیر سطح پر معمرین 2,42,846 جسمانی معذورین 17,355 ہینڈلوم ورکرس 1,866 تاڑی تاسندے 919 اور بیوائیں 61,990 جملہ 3,24,976 لاکھ پنشن منظور کئے گئے ۔ ان نئے پنشن کی منظوری سے ریاستی حکومت پر سالانہ 400 کروڑ روپئے کا زائد مالی بوجھ عائد ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT