Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / اوم پرکاش چوٹالہ کی

اوم پرکاش چوٹالہ کی

تہاڑ جیل میں خود سپردگی

تہاڑ جیل میں خود سپردگی
نئی دہلی 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین نیشنل لوک دل کے صدر و سابق چیف منسٹر ہریانہ اوم پرکاش چوٹالہ آج دوبارہ تہاڑ جیل پہونچ گئے ۔ انہیں کل دہلی ہائیکورٹ نے خود سپردگی کی ہدایت دی تھی کیونکہ انہوں نے ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرکے انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا ۔ چوٹالہ ضمانت پر تھے ۔ وہ آج رات 8.40 بجے جیل پہونچے اور انہیں جیل نمبر 2 میں بھیجدیا گیا ہے ۔ چوٹالہ کو طبی بنیادوں پر 21 مئی کو ضمانت دی گئی تھی ۔

بردوان دھماکہ ‘ مقدمہ کولکتہ ہائیکورٹ منتقل کرنے کی درخواست
بردوان 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بردوان دھماکہ کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے نے ایک مقامی عدالت سے رجوع ہوکر استدعا کی ہے کہ یہ مقدمہ کولکتہ ہائیکورٹ منتقل کردیا جائے ۔ اس دھماکہ میں دہشت گرد تنظیموں کے رول کا شبہ ہے اور اس میں اب تک دو افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT