Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / اوم پوری کا تبصرہ قابل تحسین فرقہ پرست عناصر کے منہ پر طمانچہ، محمد عثمان شہید کا ردعمل

اوم پوری کا تبصرہ قابل تحسین فرقہ پرست عناصر کے منہ پر طمانچہ، محمد عثمان شہید کا ردعمل

حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (پریس نوٹ) محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ نے اپنے صحافتی بیان میں فلم اداکار اوم پوری کے اس بیان پر کہ عدم رواداری اگر ہندوستان میں جاری رہے گی تو وہ پاکستان منتقل ہوجائیں گے، تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دلخوش کن ہے، قابل تحسین ہے اور ان عناصر کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے اسی موضوع پر دیگر فلمی ستاروں عامرخاں اور شاہ رخ خاں کو اپنی بے جا تنقیدوں کا نشانہ بنایا تھا اور آج بھی اپنی سفلی حرکتیں جاری رکھی ہے۔ ہندوستان برسہابرس سے سیکولرازم کا علمبردار رہا ہے۔ مسلم بادشاہوں کے دورحکومت میں بھی رواداری کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا گیا کہ آج بھی تاریخ ان کے کارناموں پر نازاں ہے۔ کوئی مورخ نے تاریخ کے دامن پر ایسا کوئی دھبہ نہیں لگایا کہ مسلمانوں نے اپنے دوراقتدار میں عدم رواداری کو ہوا دی یا مذہبی منافرت کی آگ بھڑکائی یا پھر مذہبی بنیاد پر اپنی رعایا پر عرصہ حیات تنگ کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے قائدین سے خواہش کی ہیکہ وہ ہندوستان کو ہندو راشٹرا بنانے کی کوششوں سے باز رہیں۔ یہ ہر ہندوستانی کے حق میں بہتر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT