Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / اوم پوری ہردلعزیز اداکار ، صدرجمہوریہ کا خراج

اوم پوری ہردلعزیز اداکار ، صدرجمہوریہ کا خراج

نئی دہلی،7جنوری(سیاست ڈاٹ کام)صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج عظیم اداکار اوم پوری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بے حد متاثرکن ،بہترین اور ہردل عزیز اداکار بتایا۔ہندوستانی فلموں کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے اداکار اوم پوری کا کل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیاتھا۔اوم پري کے بیٹے سے ایشان پوری کو بھیجے ایک غم پیغام میں صدر نے کہا ’’اوم پوری کے انتقال سے ہندوستانی فلم انڈسٹری نے ایک انتہائی باصلاحیت اور بہترین اداکار کو کھو دیا ہے جنہوں نے متعدد فلموں میں یادگار کردار اداکئے تھے ‘‘۔مسٹر مکھرجی نے کہا ’’اوم پوری کو ان کی بااثر اداکاری اور ورسٹائل صلاحیت کے لئے ہمیشہ جانا جائے گا، فلموں میں اپنے کرداروں کو انہوں نے ہمیشہ متحرک کیا اور ان کے انتقال سے فلم انڈسٹری کو ایسی نقصان ہوا ہے جسے بھرنامشکل ہو جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا ’’وہ ایسے تجربہ کار اور ممتاز اداکار تھے جنہوں نے پردے پر اپنی موجودگی سے دنیا بھر کے شائقین کا دل جیت لیا۔ ہندوستانی سنیما میں شراکت کے لئے انہیں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جس میں سال 1990 میں ‘پدم شری’اعزاز بھی شامل ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT