Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / اونٹاریو کابینہ میں دو ہندوستانی نژاد خواتین کی شمولیت

اونٹاریو کابینہ میں دو ہندوستانی نژاد خواتین کی شمولیت

اوٹاوہ ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی نژاد خاتون قانون سازوں بشمول ایک سکھ کو اونٹاریو کی وزیراعظم کیتھلین وائن نے اپنی کابینہ میں شامل کیاہے جو دراصل صوبائی انتخابات سے قبل ہندوستانی برادری کو راغب کرنے کی ایک کوشش کہی جارہی ہے۔ جن ہندوستانی نژاد وزراء کو شامل کیا گیا ہے ان میں ہریندر ملحی اور اندرانائیڈو ۔ ہیریس شامل ہیں۔ اس موقع پر کابینہ میں ردوبدل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم وائن نے کہاکہ ہم کسی بھی نوعیت کا صنفی امتیاز روا رکھنا نہیں چاہتے بلکہ کابینہ میں ہر رنگ و نسل، صنف اور ذات پات کے لوگوں کو نمائندگی دینے سے ہم نہ صرف انتخابات کے عمل سے بلکہ اس کے بعد آنے والے حالات سے بھی باآسانی گزر جائیں گے۔ وائن نے38 سالہ ملحی کو منسٹر آف دی اسٹیٹس آف ویمن مقرر کیا ہے۔ ملحی برامپٹن ۔ اسپرنگ ڈیل کی صوبائی پارلیمنٹ کی لبرل رکن ہیں جو کینیڈا کے پہلے سکھ ایم پی گروبخش سنگھ ملحی کی دختر ہیں جبکہ ہیریس کو وزیرتعلیم کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے جبکہ موصوفہ بحیثیت منسٹر ریسپانسبل فار ارلی ایئرس اینڈ چائلڈ کیئر برقرار رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT