Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اونٹ پلی اور مہدی گارڈن میں سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ

اونٹ پلی اور مہدی گارڈن میں سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ

شمس آباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد سے ایک وفد نے سوامی گوڑ قانون ساز اسمبلی چیرمین سے ملاقات کر کے یادداشت پیش کی ۔ جس میں شمس آباد کے موضع اونٹ پلی اور شمس آباد کے محلہ مہدی گارڈن میں سڑک کی تعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس اسٹیٹ میناریٹی سیل جنرل سکریٹری نے کہا کہ مہدی گارڈن جو گزشتہ بیس سال سے زائد قبل آباد ہوا جو کہ حدا لے آوٹ ہے وہاں پر اب تک سڑک تعمیر نہیں کی گئی ۔ مہدی گارڈن جو مکمل مسلم آباد محلہ ہے سڑک کی تعمیر نہ ہونے سے محلہ کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اونٹ پلی سرپنچ شیکھر گوڑ نے ایک یادداشت پیش کی جس میں اونٹ پلی میں سڑک کی تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سوامی گوڑ نے تیقن دیا کہ وہ آر اینڈ بی عہدیداروں سے بات کر کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر ایس ایم اسلم قادری کے ہمراہ شیکھر گوڑ اونٹ پلی سرپنچ ، پرمیش گوڑ اور پی شیکھر گوڑ وغیرہ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT