Friday , January 19 2018
Home / سیاسیات / اونچی ذات کے افراد غیر ملکی، مانجھی کے تبصرہ پر بی جے پی برہم

اونچی ذات کے افراد غیر ملکی، مانجھی کے تبصرہ پر بی جے پی برہم

بیٹیا ؍ پٹنہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ کھڑاکرتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے آج اونچی ذات کے افراد کو ’’غیر ملکی اور آریہ نسل کی اولاد‘‘ قرار دیا۔ مانجھی نے کل رات بیٹیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ بیرونی ممالک سے ہندوستان آئے تھے۔ صرف قبائیلی اور دلت مقامی افراد ہیں۔ چیف منسٹر بہار نے یہ د

بیٹیا ؍ پٹنہ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور تنازعہ کھڑاکرتے ہوئے چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی نے آج اونچی ذات کے افراد کو ’’غیر ملکی اور آریہ نسل کی اولاد‘‘ قرار دیا۔ مانجھی نے کل رات بیٹیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ بیرونی ممالک سے ہندوستان آئے تھے۔ صرف قبائیلی اور دلت مقامی افراد ہیں۔ چیف منسٹر بہار نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے روک دیا کہ اپنے آپ کو تعلیم یافتہ بنانے اور اپنا سیاسی شعور بیدار کریں تاکہ بہار میں حکومتیں قائم کرنے میں پسماندہ طبقات اہم خدمات ادا کرسکیں۔ دریں اثناء مانجھی کے تبصرہ پر اپوزیشن بی جے پی اور اِس کے سینئر قائد سشیل کمار مودی نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر ریاست میں ذات پات کی بنیاد پر کشیدگی پیدا کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ مانجھی کا تبصرہ سب سے پہلے عوام کو سماجی بنیادوں پر تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔ اُنھوں نے قبل ازیں الزام عائد کیا تھاکہ ضلع مدھوبنی میں اُن کے ساتھ تعصب برتا گیا ہے اور اُن کی ایک مندر میں حاضری کے بعد اُسے دھوکر پاک کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے الزامات ابھی تک ثابت نہیں ہوسکے کیونکہ دو وزراء اور میزبان جی ڈی یو قائدین اُن کے ساتھ مندر گئے تھے لیکن اُنھوں نے سماجی بنیاد پر انھیں متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا تذکرہ نہیں کیا۔ خود مانجھی نے اِس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT