Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالرشپس میں مزید رعایتیں دینے کا اعلان

اوورسیز اسکالرشپس میں مزید رعایتیں دینے کا اعلان

 

حیدرآباد۔10 جنوری (سیاست نیوز) جناب اے کے خاں مشیر برائے اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ حکومت نے مسلم طلباء کے لئے مقررہ اوورسیز اسکالرشپس میں مزید رعایتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک پانچ ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلباء کو داخلہ حاصل کرنے کی شرط عائد کی گئی تھی جسے بڑھاکر اب 10 ملکوں کی یونیورسٹیوں میں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں، جن میں جاپان، روس، کوریا، فرانس، نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے ہی سے امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، سنگاپور اور کینیڈا کی یونیورسٹیوں میں طلباء نے داخلے لئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت تھی، اب آرٹس کے مضامین جیسے معاشیات، قانون میں بھی طلباء بیرونی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

 

آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو فیسٹول جاری
حیدرآباد 10جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں فلیمنگو فیسٹول جاری ہے ۔ ہر سال دیگر ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں فلیمنگو یعنی راج ہنس پرندے بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ ان پرندوں کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی کثیر تعداد نیلور میں جمع ہوتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت آندھراپردیش کی جانب سے خصو صی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT