Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کی اپیل

اوورسیز اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کی اپیل

حیدرآباد ۔ 20۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے اقلیتی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کیلئے تاریخ میں توسیع کا فائدہ اٹھاکر آن لائین درخواستیں داخل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی خواہش پر درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ پہلے یہ تاریخ 20 اکتوبر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبہ 31 اکتوبر کی شام 5 بجے تک آن لائین درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اندرون ایک ماہ تمام درخواستوںکی یکسوئی کے خواہاں ہیں۔ اسکیم کے تحت حکومت جس قدر بجٹ جاری کرے گی ، اس کے مطابق طلبہ کی تعداد کا انتخاب کیا جائے گا ۔ موجودہ بجٹ کے اعتبار سے 140 تا 150 طلبہ کو اسکالرشپ منظور کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT