Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالرشپ : آج دفتر سیاست میں اولیائے طلبہ کا اجلاس

اوورسیز اسکالرشپ : آج دفتر سیاست میں اولیائے طلبہ کا اجلاس

حیدرآباد 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام تلنگانہ حکومت کے میناریٹی طلبہ کیلئے اوورسیز اسکالرشپ کی عدم منظوری پر اولیائے طلبہ کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ ایسے طلبہ جنھیں چھ ماہ ہونے کے بعد بھی اسکالرشپ نہیں ملی ،ان کے والدین اور سرپرستوں کا اجلاس چہارشنبہ 26 اکٹوبر 2.30 بجے دن دفتر سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پرمنعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی جناب عابد رسول خاں چیرمین اسٹیٹ میناریٹی کمیشن ہوں گے۔ سید خالد محی الدین اسد نے سرپرستوں سے شرکت کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT