Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالرشپ کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

اوورسیز اسکالرشپ کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

حیدرآباد ۔ 16۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کی اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عہدیداروں کو یہ ہدایت دی ۔ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ اقلیتی طلبہ کو استفادہ کا موقع فراہم کرنے کیلئے توسیع کی جارہی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم پر عمل آوری کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 12 اکتوبر تک درخواستیں وصول کی گئیں اور بعد میں 20 اکتوبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی۔ محمد محمود علی نے کہا کہ بیشتر طلبہ اور ان کے سرپرست تاریخ میں توسیع کے خواہاں ہے تاکہ تمام ضروری دستاویزات کے ادخال میں سہولت ہو۔ انہوں نے اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ طلبہ کو منتخب کرنے کا مشورہ دیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسکیم کیلئے جاری کردہ بجٹ کے اعتبار سے درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ 31 اکتوبر تک درخواستیں قبول کریں اور وہ مزید بجٹ کی اجرائی کیلئے وزیر فینانس ای راجندر سے بات چیت کریں گے ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت ابھی تک تقریباً 483 درخواستیں داخل ہوچکی ہیں اور تاریخ میں توسیع سے شہر اور اضلاع کے کئی اقلیتی طلبہ آن لائین درخواستیں داخل کرپائیں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT