Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالرشپ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

اوورسیز اسکالرشپ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد۔14 اکٹوبر (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کے لیے اوورسیز اسکالرشپ اسکیم سے استفادہ کی درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 20 اکٹوبر مقرر کی گئی ہے۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ طلبہ اور ان کے سرپرستوں کی خواہش پر حکومت نے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہئے کیوں کہ تاریخ میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم سے استفادہ کی آخری تاریخ 12 اکٹوبر تھی اور اس وقت تک 476 درخواستیں داخل کی گئیں جن میں 349 طلبہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ انہوں نے ایسے طلبہ جنہوں نے ابھی تک اپنی اسنادات کی ہارڈ کاپی داخل نہیں کی ا ن سے خواہش کی کہ فوری ہارڈ کاپی جمع کرادیں۔

TOPPOPULARRECENT