Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالر شپس ، جنوری تا دسمبر روانگی کے امیدوار اہل

اوورسیز اسکالر شپس ، جنوری تا دسمبر روانگی کے امیدوار اہل

جنوری 2018 سے تعلیم ، امیدواروں کیلئے جنوری یا فروری میں اعلامیہ
حیدرآباد ۔20۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود نے ایسے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جو جنوری تا ڈسمبر 2017 ء بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے بتایا کہ بعض درخواست گزار ایسے تھے جن کے تعلیمی کورس کا آغاز 2018 ء میں ہے، لہذا ایسی درخواستوں کو منتخب امیدواروںکی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال جنوری میں اسکیم کیلئے اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا، لہذا ڈسمبر کی حد مقرر کرتے ہوئے اکتوبر میں اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئی۔ اسکیم کے تحت جنوری اور جون میں اعلامیہ کی اجرائی کی جانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے امیدوار جو تمام شرائط کی تکمیل کرچکے ہیں لیکن ان کی تعلیم کا جنوری2018 ء یا اس کے بعد آغاز ہوگا، وہ آئندہ اعلامیہ کے بعد درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری یا فروری میں اسکیم کیلئے نیا اعلامیہ جاری ہوگا۔ تازہ ترین اعلامیہ کے تحت 335 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی فہرست حکومت سے بجٹ کی اجرائی کے بعد جاری کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT