Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اوورسیز اسکالر شپس کے لیے درخواستوں کی جانچ کا آغاز

اوورسیز اسکالر شپس کے لیے درخواستوں کی جانچ کا آغاز

میرٹ کی بنیاد پر فہرست کو قطعیت ، ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس سے درخواستیں وصول طلب
حیدرآباد ۔22۔ نومبر (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود نے تمام ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسرس کو ہدایت دی ہے کہ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کی درخواستوں کی جانچ مکمل کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کریں۔ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کے سلسلہ میں درخواستوں کی جانچ کا کام جاری ہے۔ حیدرآباد میں تمام درخواستوں کی جانچ مکمل کرلی گئی اور میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی جبکہ بیشتر اضلاع میں میناریٹی ویلفیر آفیسرس نے ابھی تک رپورٹ روانہ نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ اراضی سروے میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے اقدامات کے سبب یہ عہدیدار مصروف ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود عمر جلیل نے تمام آفیسرس کو فوری طور پر رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع سے درخواستوں کی جانچ کی تکمیل کے بعد اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی فہرست تیار کی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ بجٹ کے مطابق اسکالرشپ کیلئے امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔ حکومت نے جاریہ سال اوورسیز اسکالرشپ کے تحت 40 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کئے ہیں۔ اس میں سے 12 کروڑ جاری کئے گئے۔ پہلے مرحلہ میں 226 طلبہ میں 23 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی جبکہ دوسرے بیاچ کے 226 طلبہ کو 22 کروڑ 68 لاکھ جاری کئے گئے ۔ 32 لاکھ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔ تیسرے بیاچ کے امیدوار جنہیں اسکالرشپ کی رقم 20 لاکھ ادا کی جانی ہے، ان میں 140 کا انتخاب کیا گیا اور 7 کروڑ 44 لاکھ جاری کئے گئے ۔ 21 کروڑ 40 لاکھ کی اجرائی باقی ہے۔ چوتھے اور جاریہ بیاچ کے امیدواروں کے انتخاب کے بعد پہلی قسط کی اجرائی کے سلسلہ میں حکومت کو زائد بجٹ جاری کرنا ہوگا۔ چوتھے بیاچ کے لئے جملہ 534 درخواستیں داخل کی گئیں جن میں حیدرآباد 389 درخواستیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT