Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / اوٹر رنگ روڈ پر کیاب میں خاتون مسافر کو ہراسانی

اوٹر رنگ روڈ پر کیاب میں خاتون مسافر کو ہراسانی

دہلی پولیس میں شکایت، سائبر آباد پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کیاب میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈرائیور کو مادھاپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کار میں سوار خاتون کو سائیڈ گلاس کے ذریعہ ہراساں کرنے اور اس کا مبینہ استحصال کرنے کے واقعہ نے سنسنی پھیلادی تھی اور شکایت گذار خاتون نے پولیس کی چوکسی اور خواتین کے متعلق تلنگانہ پولیس کے اقدامات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ تاہم فوری چوکسی اختیار کرتے ہوئے پولیس نے 26 سالہ ڈاڈی پریم کمار کو گرفتار کرلیا جو مارتنڈا نگر حفیظ پیٹ کا ساکن ہے۔ یہ شخص کیاب کا مالک اور ڈرائیور بتایا گیا ہے جس نے 19اکٹوبر کی صبح کے اولین اوقات میں مسافر خاتون کو ہراساں کیا تھا اور مبینہ طور پر اس کو اپنی جنسی خواہش کا شکار بنانے کی کوشش کی تھی۔ خاتون صبح بذریعہ طیارہ دہلی روانہ ہونے کیلئے اوبر کیاب کا استعمال کیا تھا جو کنڈا پور سے شمس آباد ایرپورٹ جارہی تھی۔ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ اس ڈرائیور نے جیسے ہی کار آوٹر رنگ روڈ پر آئی کار کے سائیڈ گلاس کے ذریعہ اس کے جسم کو دیکھنے لگا اور گاڑی کی رفتار کو کم کردیا ۔ خاتون نے کئی مرتبہ نظرانداز کرنے کے بعد بھی وہ اپنی حرکت سے باز نہیں آیا اور سائیڈ گلاس کا استعمال کرتے ہوئے اس کے جسم کو گھورنے لگا جب خاتون نے اس سے اپنے آپ کو خطرہ محسوس کیا تو اس نے چلانا شروع کردیا اور پولیس میں شکایت کی دھمکیاں دیں جس کے سبب وہ ایرپورٹ کو پہنچ گئی۔ جس کے بعد اس نیصفدر جنگ پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی شکایت کی۔ اور اس بات کی اطلاع کے ساتھ ہی سائبر آباد پولیس کمشنر نے واقعہ کا سخت نوٹ لیا اور مادھاپور ڈی سی پی کو ہدایت دی۔ پولیس نے فوری طور پر دو ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے اس خاطی ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT