Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور آر ڈی آو آفس میں ملازمین کا دھرنا

اوٹنور آر ڈی آو آفس میں ملازمین کا دھرنا

اوٹنور۔ 6۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے بھمنی منڈل کے تحصلدار پر موضع نائک پیٹ کے سرپنچ کی جانب سے مبینہ حملہ کے خلاف آج مستقر اوٹنور کے آر دی او آفس کے احاطہ میں ڈیویژن کے تمام منڈلوں کے تحصلدار ،ڈپٹی تحصلدار ، آر آئیز، چہارم جماعت کے ملازمین و دیگر عملہ نے آر ڈی او اوٹنور آئیلیا کی قیادت میں دھرنا منظم کیا اور

اوٹنور۔ 6۔ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع عادل آباد کے بھمنی منڈل کے تحصلدار پر موضع نائک پیٹ کے سرپنچ کی جانب سے مبینہ حملہ کے خلاف آج مستقر اوٹنور کے آر دی او آفس کے احاطہ میں ڈیویژن کے تمام منڈلوں کے تحصلدار ،ڈپٹی تحصلدار ، آر آئیز، چہارم جماعت کے ملازمین و دیگر عملہ نے آر ڈی او اوٹنور آئیلیا کی قیادت میں دھرنا منظم کیا اور آج ڈیویژن کے تحصیل دفاتر میں کام کاج مکمل بند رہا۔بھمنی منڈل کے موضع نائک پیٹ سے تعلق رکھنے والے سرپنچ اشوک نے بھمنی منڈل کے تحصیلدار دیوی داس کو فوڈ سیکیوریٹی کارڈس کی تقسیم کا مطالبہ کیا جس پر تحصلدار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج نہیں کل تقسیم کئے جائیں گے اس پر سرپنچ اشوک نے تحصیلدار پر مبینہ حملہ کیا۔ اس کے پیش نظر اوٹنور ڈیویژن میں آج محکمہ ریوینیو کے عہدیداروں میں دفتری کام روک دیا اور خاطی سرپنچ اشوک پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس درج کرنے کا مطالبہ کیا۔اور تب تک احتجاج جاری رکھنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر ڈیویژن کے منڈل جات سرپور(یو)، نارنور ، جینور، اندراویلی اور اوٹنور کے تحصلدار جادھو شیولال، ملیا، ورنا، ایس چترواورپر بھا کر رائو کے علاوہ ڈپٹی تحصیلداران، آر آئیز، وہ آر اوز، وی آر ایز، دیگر عملہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT