Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

اوٹنور میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

اوٹنور۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی خانہ پور اے ریکھا نائیک نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ہی ٹی آر ایس کا نصب العین ہے ۔ وہ اوٹنور منڈل میں چند ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 45لاکھ کے صرفہ سے دنتن پلی تاہیرا پور تک بی ٹی روڈ کی تعمیر ‘ 15لاکھ روپیوں کے صرف سے دنتن پلی تا ناگاپور تک مٹل گراویڈ

اوٹنور۔11فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی خانہ پور اے ریکھا نائیک نے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ہی ٹی آر ایس کا نصب العین ہے ۔ وہ اوٹنور منڈل میں چند ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ 45لاکھ کے صرفہ سے دنتن پلی تاہیرا پور تک بی ٹی روڈ کی تعمیر ‘ 15لاکھ روپیوں کے صرف سے دنتن پلی تا ناگاپور تک مٹل گراویڈنگ روڈ کی تعمیر ‘ 7.8لاکھ روپیوں سے متڑی گوڑہ تا لکھارام مسجد تک مٹل گراویڈنگ روڈ ‘ 32.2 لاکھ کے صرفہ سے رامالنگم پیٹ تا حسنی پور تک مٹل گراویڈنگ روڈ کی تعمیر ‘ مستقر اوٹنور کے ضلع پریشد ہائی اسکول میں 7.3 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے اضافی کلاس رومس کی تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر آئی ٹی ڈی اے پراجکٹ آفیسر بی سرینواس ‘ آر ڈی او ایلیا ‘ ای ای ٹی ڈبلیو اے ای ناظم الدین ‘ رکن ضلع پریشد جگجیون ‘ ایم پی پی وملا راتھوڑ ‘ ٹی آر ایس قائد مجیب و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT