Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

اوٹنور میں کانگریس کا راستہ روکو احتجاج

اوٹنور ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس کے ضلع قائد و سابق صدرنشین مارکیٹ کمیٹی شیخ احمد نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو عوام سبق سکھائیں گے ۔ وہ مستقر اوٹنور میں ریاستی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کئے جارہے راستہ روکو کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چیسٹ ہاسپٹل کی منتقلی کے خلاف اپوزیشن پارٹی ہو

اوٹنور ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس کے ضلع قائد و سابق صدرنشین مارکیٹ کمیٹی شیخ احمد نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو عوام سبق سکھائیں گے ۔ وہ مستقر اوٹنور میں ریاستی حکومت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کئے جارہے راستہ روکو کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے چیسٹ ہاسپٹل کی منتقلی کے خلاف اپوزیشن پارٹی ہونے کے طور پر احتجاج کرنے پر حکومت کی اجازت نہ ملنے کا بہانہ بناتے ہوئے پولیس کے زور پر روکنے کی کوشش کرنا بدبختانہ رویہ ہے ۔ شیخ احمد نے کہا کہ چیسٹ ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا تو کانگریس خاموش نہیں رہے گی ۔ سکریٹریٹ کے واستو کے نام پر منتقلی کا چیف منسٹر کی جانب سے اعلان ناقابل فہم ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل میں ٹی آر ایس حکومت یکسر ناکام ہوگئی ہے ۔ اس موقع پر قائدین ایل چندریا ، مانک راو ، کارکنان و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT