Monday , May 28 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اوٹنور میں 30نومبر تک 144سکشن کا اعلان

اوٹنور میں 30نومبر تک 144سکشن کا اعلان

اوٹنور۔12۔ نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اوٹنور میں آدی واسیوں اور لمباڑوں کے درمیان جاری تشدد کے پیش نظر اوٹنور ڈیویژن میں 30 /نومبرتک 144 سکشن لاگو کرتے ہوئے ضلع ایس پی عادل آباد ایم سرینواس نے احکامات جاری کردئے ہیں۔آر ڈی او اوٹنور ودیا ساگر نے بتایا کہ 30 /نومبرتک دھرنا، ریالی،جلسہ عام، راستہ روکو، لوڑ اسپیکرجیسے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔ایک سے چار افراد جمع نا ہوں ۔ معاملہ ٹھنڈا ہونے تک پولیس عہدیداران اپنی گشت جاری رکھیں گے۔انھوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چہ کسی نے قوانین کی خلاف ورزی کی تو کیسس درج کئے جائیں گے۔انھوں نے نوجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی طرح کی تقاریر کی طرف اپنا دھیان نا دیں ۔

TOPPOPULARRECENT